نئی دہلی،25جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مردوں کے لئے پہلے آئی لیگ اور پھر آئی ایس ایل شروع کرنے کے بعد آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن(اے آئی ایف ایف)نے خواتین فٹ بال کے لئے بھی لیگ لانچ کر دی ہے۔اس میں ملک کے الگ الگ حصوں کی 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔پہلے سیشن کے سارے میچ 28جنوری سے دہلی کے امبیڈکر اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔انڈین وومنس لیگ(آئی ڈبلیو ایل)کا فائنل 14فروری کو ہوگا۔اے آئی ایف ایف کے صدر پرفل پٹیل نے لیگ کو لانچ کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار لیگ میں 6 ٹیموں کے درمیان جنگ ہوگی۔اس سیشن کے لئے چار ٹیموں کا سلیکشن ایک ٹورنامنٹ کی بنیاد پر کیا گیا جس میں 20ٹیموں نے حصہ لیا۔ہریانہ کا ایف سی الکھ پورا، میزورم کا ایجل فٹ بال کلب، پنڈڈچیری کا جے پی آر، کٹک کا رائزنگ اسٹوڈنٹس کلب، منی پور کا ایسٹرن اسپورٹنگ یونین اور مہاراشٹر کا پونے سٹی کی ٹیمیں اس بار حصہ لیں گی۔